ڈسکہ:سردی آ تے ہی نہر کناروں پر مویشی باڑے قائم

ڈسکہ:سردی آ تے ہی نہر کناروں پر مویشی باڑے قائم

ڈسکہ (نامہ نگار)سردی کی آمد کیساتھ ہی ڈسکہ کے نواحی علاقوں کی نہر کناروں پر مویشی باڑے قائم، گوبر وفضلہ سے آبی ذخائر آلودہ ہونے لگے ۔

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ڈسکہ اور نواحی علاقوں میں مویشی پال افراد نے دن کے وقت گائے بھینسوں کونہر بی آر بی سمیت، راجباہوں، ڈسٹری بیوٹریز کے کناروں پر باندھنا شروع کر دیا جس سے نہ صرف نہروں کی پٹڑیاں برباد ہورہی ہیں بلکہ کناروں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ مویشی پال افراد نے جانوروں کے گوبر اور فضلہ کو نہروں میں گرانا شروع کر دیا ہے جس سے نہ صرف آبی ذخائر آلودہ ہور ہے ہیں بلکہ بعض مقامات پر رکاوٹیں بھی کھڑی ہوگئی ہیں جس سے ٹیل تک پانی کا پہنچنا محال ہو گیا ہے ۔ ڈسکہ کے مکینوں نے محکمہ انہار سے مطالبہ کیا ہے کہ نہری پٹڑی اور کناروں پر قائم مویشی باڑے ختم کئے جائیں اور گندگی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں