وزیرآباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، دبئی پلٹ نوجوان زخمی

 وزیرآباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، دبئی پلٹ نوجوان زخمی

وزیرآباد (نامہ نگار)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دبئی پلٹ نوجوان زخمی ہو گیا ۔محلہ سیٹھاں نظام آباد کا رہائشی اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا رہنما احسن بٹ اپنے عزیزوں کے ہاں نواحی قصبہ دھونکل ملنے گیا ہوا تھا کہ۔۔۔

 واپس آتے ہوئے شیر شاہ سوری بائولی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کر دی گولیاں نوجوان کی دائیں پنڈلی میں لگیں فائرنگ کی آواز سن کر نوجوان کے ساتھ دوسری موٹر سائیکل پر سوار اسکے بہنوئی اور دوست کے آگے بڑھنے اور موقع پر پہنچ جانے کے بعد ملزم فرار ہو گئے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں