حافظ آباد:ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام اتھلیٹکس کے مقابلے
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام‘‘کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلوں’’ کے سلسلہ میں اتھلیٹکس کے مقابلے شروع ہو گئے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ نے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تنویر یاسین اور ڈی او سپورٹس کا کہنا تھا کہ‘‘کھیلتا پنجاب مقابلوں’’ سے نوجوان کھلاڑیوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے اور مختلف کیٹیگری کے آٹھ مقابلوں کے فاتحین اور رنر اپ کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔