سیالکوٹ:ن لیگ کے رہنمائوں نے یوم اقبال پر کیک کاٹا
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مفکر پاکستان علامہ اقبال ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔۔۔
جس میں مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ ڈویژن کے سنیئر رہنما چودھری فاروق گھمن، ضلعی صدر یوتھ ونگ چودھری تنویر اختر ،مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ضلعی صدر خالد بٹ سمیت کارکنوں نے شرکت کی اور علامہ اقبال ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا ،علامہ اقبال ؒ کے اشعار،نعتیہ کلام پڑ ھا ۔اس عزم کا ظہار کیا کہ ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر مسلم امہ کی بہترین تربیت کی جا سکتی ہے ، یوم اقبال کے موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔