گریجوایشن میں بہترین نمبر لینے والی طالبہ کو موٹر سائیکل دیدی گئی

گریجوایشن میں بہترین نمبر لینے  والی طالبہ کو موٹر سائیکل دیدی گئی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گریجوایشن میں بہترین نمبر حاصل کرنیوالی طالبہ کو صوبائی حکومت کی طرف سے موٹر سائیکل بذریعہ قرعہ اندازی دی گئی،سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے طالبہ کے گھر جاکر موٹر سائیکل طالبہ کے حوالے کی۔

بتایا گیا ہے کہ کنگنی والا کے رہائشی محمد عظیم کی صاحبزادی نے گریجوایشن کے امتحانات میں بہترین نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی جسے وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ پروگرام کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی موٹر سائیکل دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ طلباء و طالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں