کامونکے :چوری کی وارداتیں ، شہر ی مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتیں ، شہر ی مال وزر سے محروم

کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی 4وارداتوں میں شہر ی مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ روز تیل پورہ کا دلاور گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو۔۔۔

 نامعلوم چور اُسکی غیرموجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔الطاف کالونی کے حبیب کے گھر سے نامعلوم چور دو موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔بشارت ٹاؤن کے علی حسن کے جنرل سٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 52 ہزارروپے ،پانچ پیٹی گھی،آئل،دو تھیلے چاول،سگریٹ اور دیگر اشیاء خورونوش چوری کرکے لے گئے ۔ موڑ ایمن آباد کے عبداللہ کا موبائل فون جمخانہ سے چوری ہوگیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں