تتلے عالی:گھر میں گھس کر باپ بیٹا اور دو خواتین پر تشدد

تتلے عالی:گھر میں گھس کر  باپ بیٹا اور دو خواتین پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی میں جھگڑا،باپ بیٹا اور دو خواتین کو گھر میں داخل ہوکر زخمی کر دیا گیا۔

نواحی گاؤں بھدر میں اسلحہ اور دستی ہتھیاروں سے مسلح شاہد،زاہد،مجاہد،ڈنڈے ،ساجدوغیرہ8 ملزمان نے ناصر کے دروازے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور زبرستی گھر میں ہو گئے خنجر اور دستی ہتھیاروں سے حملہ کرکے ناصر اس کے والد،بھابھی یاسمین،بیٹی عائشہ کو شدید زخمی کر دیا ،اہل محلہ آنے پر ملزمان فرار ہو گئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں