حافظ آباد:علی پورروڈ جوہڑ بن گیا،مکینوں کا احتجاج
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد کے محلہ کشمیر نگر میں علی پورروڈ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے گندے جوہڑ میں تبدیل ہوگیا جس پر علاقہ مکین ایڈمنسٹریٹر کی حمداﷲکی خود ساختہ منطق کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔
علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر نگر میں گٹروں کی بندش اور نکاسی آب کے نالہ کی بندش نے پورے علاقے کو جوہڑ میں تبدیل کردیا ہے جہاں سے ہرروز کئی جنازے گزر کر قبرستان کشمیر نگر جاتے ہیں لیکن ایڈمنسٹریٹر حمد اﷲاور میونسپل کمیٹی جو کہ شہریوں کے لئے سفید ہاتھی بن چکے ہیں وہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔انہوں نے کہا کہ بار بار درخواستوں کے باوجود ایڈمنسٹریٹر حمداﷲپر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔ا نہوں نے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے مطالبہ کیا کہ کشمیر نگر کے علاقہ کو جوہڑ میں تبدیل ہونے سے بچایا جائے اور کسی فرض شناس افسر کو میونسپل کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقررکرکے شہریوں کو پریشانی سے بچایاجائے