گوجرانوالہ کے عوام کو تعلیمی ترقی سے دور رکھنا ناانصافی:راشد سندھو

گوجرانوالہ کے عوام کو تعلیمی ترقی  سے دور رکھنا ناانصافی:راشد سندھو

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر راشد علی سندھو، نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہر میں یونیورسٹی کے مسائل اور تعلیمی سہولیات کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جیسے بڑے شہر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کمی نوجوان نسل کے مستقبل پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور یہاں کے طلباء کو بہتر تعلیمی مواقع کے لئے دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔راشد علی سندھو نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام کو تعلیمی ترقی سے دور رکھنا ایک بڑی ناانصافی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو فوری طور پر یہاں کی یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے اور معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں