کڈنی سینٹر میں مستحق مریضوں کو مفت علاج میسر ہے :ڈی سی گجرات

کڈنی سینٹر میں مستحق مریضوں کو مفت  علاج میسر ہے :ڈی سی گجرات

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ کڈنی سینٹر میں مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جہاں مستحق مریضوں کو مفت علاج میسر ہے ۔

ستمبر کے دوران کڈنی سینٹر میں 2752 مریضوں کے ڈائلسز کئے گئے جبکہ اکتوبر میں یہ تعداد بڑھ کر 3053 تک پہنچ گئی، روزانہ اوسطاً ڈائلسز کی تعداد بھی 110 سے بڑھ کر 113 ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اکتوبر میں 2,167 ڈائلسز مکمل مفت ہوئے ، 723 ڈائلسز جزوی ادائیگی پر جبکہ 163 مریضوں نے مکمل ادائیگی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں