وزیر صنعت سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی ملاقات

 وزیر صنعت سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی ملاقات

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھر ی شافع حسین سے ،متحدہ عرب امارات اور ۔

یورپ میں مقیم اوور سیز پاکستانیز سرمایہ کاروں کے وفد نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی - سرمایہ کار گروپ نے پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز سیکٹر اور دیگر شعبوں میں 50ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 18سپیشل اکنامک زونز بن چکے جبکہ مزید 7خصوصی اقتصادی زونز پائپ لائن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور یہاں سرمایہ کاری پر10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت موجود ہے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 6بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز قائم ہیں اور یہاں مختلف کاروباری سرگرمیوں کے 170قسم کے این او سی جاری کئے جارہے ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10دن اور مقامی سرمایہ کاروں کو 15دن میں این او سی جاری ہورہے ہیں۔ سینٹرز کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتی مراکز میں جدید صنعتی انفراسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بند کرایا گیا ہے ۔ صنعتی مراکز میں حاصل کردہ پلاٹوں پر اب صنعتی یونٹس ہی لگ رہے ہیں سرمایہ کاروں کے وفد میں سعید خرم،مرزارؤف بیگ،مرزا فاروق بیگ،عمربشیر اور دیگر شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں