ممبر اوسلو سٹی کونسل ڈاکٹر مبشر اور قمر ٹوانہ کی ڈی سی گجرات سے ملاقات
گجرات (نامہ نگار )ممبر اوسلو سٹی کونسل ناروے ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس اور سابق صدر پاک ناروے فورم قمر عباس ٹوانہ نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر اوورسیز کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اوورسیز اور خصوصاً ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں کی بے حد تعریف کی اور رفاعی کاموں میں حصہ لینے ، ملکی مفادات کے لئے کام کرنے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔