سیالکوٹ:بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کی کوشش،مسافر گرفتار
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی بڑی کارروائی،بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار کر لیا گیا ۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی تصویر اور پاسپورٹ پر لگی تصویر بالکل مختلف تھی۔شک کی بنیاد پر ملزم سے تفتیش کی گئی ملزم نے فلائٹ نمبر QR630 کے ذریعے سپین سے سیالکوٹ ائیرپورٹ سفر کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی عبداﷲ کے پاسپورٹ پر سفر کیا،ملزم کا اصل نام محمد سفیان ہے ،ملزم غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے یورپ گیا تھا۔ملزم یورپ میں قانونی دستاویزات حاصل کرنے میں ناکام رہا،ملزم نے واپس پاکستان آنے کیلئے بھائی کا پاسپورٹ استعمال کیا۔ملزم کا بھائی اٹلی میں مقیم ہے ۔ملزم کا نام یونین کونسل میں درج ہے جبکہ نادرا ریکارڈ میں کسی قسم کی تفصیلات درج نہیں ۔ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔