تجاوزات ،بعض افسر وں کی من پسند مقامات پر کارروائیاں
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف روزانہ بنیادوں پر آپریشن جاری،لیکن انکروچمنٹ ٹیموں میں شامل بعض افسر اور ملازمین فیکٹریوں ،ہوٹلوں ،میرج ہالز اور بیکری مالکان سے ملی بھگت کرکے من پسند مقامات پر کاروائیاں کرنے لگے۔
،کمشنر گوجرانوالہ اور چیف آفیسر کارپوریشن کو سب اچھا اور کاغذی کارکردگی کی رپورٹس ارسال کی جانے لگی، ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر ، کمشنر گوجرانوالہ اور چیف کارپوریشن آفیسر کے احکامات پر پورے شہر کی تمام مارکیٹوں ،گلیوں ،بازاروں،سڑکوں ،چوکوں میں ہر طرح کی چھوٹی بڑی عارضی پختہ تجاوزات بلڈوز کرنے کا بڑا آپریشن کلین اپ شروع کیا گیا، تجاوزات ختم کرنے کیلئے اعلانات کئے گئے ۔ اس بڑے آپریشن کا آغاز اندرون شہر کی اہم شاہرات سے کیا گیادوسرے مرحلہ میں میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دروازے جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑ چوک سے بڑے پیمانے پر شروع کئے گئے آپریشن کے دوران تجاوزات مافیا کیخلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں تاہم بعض مقامات پر انکروچمنٹ ملازمین ملی بھگت کرکے تجاوزات مافیا کو ریلیف دے رہے جس پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شکایات درج کروادیں لیکن اعلی افسر تاحال خاموش ہیں۔