ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات

  ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سوشل سکیورٹی، لیبر ویلفیئر، سول ڈیفنس اور انڈسٹریز کی محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

جس میں مزدوروں کو سوشل سکیورٹی میں رجسٹریشن، چائلد لیبر اور بانڈڈ لیبر (جبری مشقت)، ناپ تول کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بالخصوص پٹرولیم اور دیگر اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر مزید کہا کہ تمام پٹرول پمپ مالکان ناپ تول کی درستگی کو یقینی بنائیں اور پٹرولیم پراڈکٹس، دیگر اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ادارے عدلیہ کے ساتھ کندھے سے کندھے ملا کر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناپ تول میں کمی اور پٹرولیم پراڈکٹس میں ملاوٹ کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں سینئر سول جج صاحبان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹس اور تمام متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں