گندم کی کاشت کا ہدف،گوجرانوالہ کا پنجاب میں پہلا نمبر

 گندم کی کاشت کا ہدف،گوجرانوالہ کا پنجاب میں پہلا نمبر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ رواں سال گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف 24 لاکھ 40 ہزار 4 ایکڑ ہے جبکہ مقررہ ہدف کا 93 فیصد حاصل کر کے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے لئے 220 شادیوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ محکمہ کوابتک 228 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اس کے علاوہ ریونیو میں بھی بہت جلد مقررہ اہداف حاصل کر لئے جائیں گے ،یہ بات انہوں نے رواں سال میں گندم کی کاشت کی پیداوار بڑھانے ، وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام آور ریونیو کے اہداف کے حصول کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وضع کردہ گورننس انشئیو کے پی آئیز سے متعلق عملرآمد /کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ نے میوٹیشن،سٹمپ ڈیوٹی ،واٹر رہٹ ،تاواں اور دیگر شعبوں میں ریونیو ریکوری کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مقررہ اہداف جلد حاصل کر لئے جائیں گے ۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے تمام محکموں کے افسران کو مقررہ اہداف کے حصول میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور انہیں شاباش دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں