انڈسٹری کی کامیابی مضبوط ایس ایم ایز پر منحصر:چیمبر

  انڈسٹری کی کامیابی مضبوط ایس ایم ایز پر منحصر:چیمبر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)قائمقام صدر گوجرانوالہ چیمبر احمد نوید رانجھا اور نائب صدر محمد یوسف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر جبکہ SMEکا حب ہے ۔ملکی معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کیلئے SMEسیکٹر کا تحفظ بے حد ضروری ہے ۔

بد قسمتی سے یہ اہم سیکٹر آج بھی ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے ۔SMEسیکٹر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا اس اہم سیکٹر کیلئے بینکوں سے بلاسود قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے تاکہ یہ سیکٹربھی ترقی کی طرف گامزن ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی کمپنیا ں بینکوں سے اپنے مفادات حاصل کر لیتی ہیں لیکن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد اپنے کاروبار کے پھیلاؤ اور کاروباری ضروریات کو پوراکرنے کیلئے بینکوں سے لون لینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بینکوں کی مشکل ترین شرائط کو پورا نہ کر پانے کی وجہ سے SMEسیکٹرکو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جبکہ بڑی انڈسٹری کی کامیابی مضبوط SMEپر ہی منحصر ہے ۔انہوں نے حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا کہ SMEکی مضبوطی کیلئے جو بھی سکیم دستیاب ہیں انہیں لوگوں تک پہنچانے کیلئے مختلف سیمینار اور ورکشاپس کا اہتمام کرے تاکہ لوگوں کو آگاہی حاصل ہو کہ وہ کس طرح ان سکیموں سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں بینکوں میں چھوٹے کاروبار کیلئے لون کی جو سکیمیں موجود ہیں انہیں ون ونڈو آپریشن کے تحت آسان اور سادہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں