نئے سیوریج منصوبے کیلئے ورلڈ بینک کی ٹیم کا گجرات کا دورہ
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)شہرمیں نئے سیوریج منصوبے کیلئے ورلڈ بینک کی ٹیم کا گجرات کاتفصیلی دورہ۔۔۔
چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی ابرارجوڑا، چیف آفیسر خالق دادگاڑا،تیموربٹ نے شہرکے مختلف مقامات کادورہ کراتے ہوئے سیوریج مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی،راجہ سکندر ودیگربھی ہمرا ہ تھے ،صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین کی خصوصی کاوشوں سے گجرات کو پی سی پی کے تحت سیوریج اور واٹرسپلائی کی بحالی والے 20شہروں میں شامل کیاگیا ہے ،ورلڈ بینک ٹیم کو علی ابرار نے سیوریج مسائل سے آگاہ کیا۔