نشتر ہسپتال ملتان میں ڈاکٹرز اور ہیڈ نرس کی معطلی قابل مذمت :پی ایم اے
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )نشتر ہسپتال ملتان کے پروفیسر،ایچ او ڈی، سینئر رجسٹرار ڈاکٹرز اور ہیڈ نرس کی معطلی قابل مذمت ہے ۔
انتظامی معاملات پر معمور بیوروکریٹ کی جگہ ڈاکٹرز کو نشانہ بنانا ڈاکٹر کمیونٹی کے ساتھ زیادتی ہے اگر معطل ڈاکٹرز کو فوری بحال نہ کیا گیا تو پی ایم اے پنجاب اپنا لائحہ عمل دے گی۔نو منتخب صدر پی ایم اے پنجاب کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر محمد مقصود زاہد،سابق صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر سعود افضل اورڈاکٹر محمد عباس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نشر ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے دوران ڈایلیسز اگر کسی مریض کا ایچ آئی وی پازیٹو رپورٹ ہوا ہے تو اس کا ذمہ دار ہرگز کوئی ڈاکٹر نہیں ہے ۔