مطالبات کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائینگے :ورکرز یونین

  مطالبات کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائینگے :ورکرز یونین

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین( سی بی اے ) کے مرکزی صدر حاجی افتخار احمد ملک نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات منوانے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے۔۔۔

ملازمین کے حقوق کی جنگ میں کسی بھی سرکاری محکمہ کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے ،17Aاورلیو انکیشمنٹ کا قتل نہیں ہونے دیں گے ، ورک مین کو سول سرونٹ کیس جیتنے کے باوجودآڈرز نہ ہونا قابل تشویش ہے ، محکمہ میں شاہرات کے مطابق ملازمین کی بھرتی اولین ترجیح ہے ،یونین مفادات کے خلاف عدالت میں جانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا،ہم اس موقع پر NIRCکی طرف سے شفاف انتخابات پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہیں،تاہم ڈرافٹ سروس رولز میں باقی پوسٹوں پر بھی لائحہ عمل طے کرکے پالیس کا اعلان کریں گے ، یہ بات بالکل عیاں ہے کہ ملازمین کی جنگ میں آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین( سی بی اے ) ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخو پورہ موڑ میں ہونے والی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر راولپنڈی، کراچی،ساہیوال،بہاول پور،ڈیرہ غازی خان، سرگودھا،لاہور،اسلام آباد زونز کے علاوہ آزاد کشمیر زون کے ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں