سیالکوٹ:چھٹی کرنیوالے طالبعلم پر تشدد،استاد کیخلاف مقدمہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )چھٹی کرنے پر طالبعلم کو تشدد کرکے زخمی کرنے والے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ ڈھلے والی میں محمد عمران کا بیٹا ولید سکول پڑھنے گیا تو ٹیچر کرامت علی نے گزشتہ روز چھٹی کرنے پر اسکی پٹائی کردی جسکے باعث وہ زخمی ہو گیا۔پولیس نے طالبعلم کے والد عمران کی رپورٹ پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔