قلعہ دیدار سنگھ :گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )قلعہ دیدار سنگھ کے گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ، ساتویں جماعت کے طالب علم کو کاٹ لیا ،سکول آتے جاتے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔۔۔
علاقہ مکینوں کا میونسپل کمیٹی سے کتوں مار مہم کا مطالبہ ، تفصیل کے مطابق محلہ شاہین آباد کے رہائشی محمد بشیر بھٹی کا 14 سالہ بیٹا زمان بشیر گلاسگو سکول غلہ منڈی سے واپس گھر آ رہا تھا کہ آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا ۔ طالب علم شدید زخمی ہو گیا، اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کتے مار مہم کا فوری آغاز کیا جائے تاکہ معصوم بچے محفوظ رہ سکیں۔