ڈسکہ : بجلی کے لٹکتے ننگے تار علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار)ڈسکہ اورگرد ونواح میں گیپکو حکام کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث لٹکتے بجلی کے تار علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے ۔
گیپکو حکام کی عدم توجہی کے باعث علاقہ بھر میں محلہ بھاٹانوالہ گلہ شہیداں والا محلہ سول لائن سمبڑیال روڈ’پسرور روڈ’ڈسکہ کلاں ’نسبت روڈ ’مین بازا ر’بازار ٹھٹھیاراں’صوبیدار بازار’مچھلی بازار’سوہاوہ ودیگر میں لٹکتے بجلی کے تار علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں ،متعدد علاقہ مکین ننگے تاروں کو سر چھو جانے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے زخمی ہوکرہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایاکہ متعدد بار حکام حکام کی توجہ اس طرف کرواچکے ہیں کہ تاروں کا کچھ کیاجائے مگر وہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں ۔علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے علاقہ بھرمیں لٹکتے ننگے تاروں کانوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔