ڈپٹی کمشنر گجرات کی ای رجسٹریشن سینٹر مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے ای رجسٹریشن سینٹر اور محتسب دفتر کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی کل لاگت 43 ملین روپے ہے ، مختص بجٹ 2024-25 تک جاری کیا جا چکا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے معیار کو جانچا اور اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو تاکید کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان جدید سہولیات سے جلد از جلد فائدہ اٹھا سکیں۔