بیلف کے سامنے دو گروپوں میں فائرنگ، راہگیر زخمی

 بیلف کے سامنے دو گروپوں میں فائرنگ، راہگیر زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )متنازعہ اراضی کی کاروائی کیلئے آئے بیلف کے سامنے دو گروپوں کی آپس میں فائرنگ۔

، گولی لگنے سے راہ گیرشدیدزخمی، پولیس اہلکار عدالتی بیلف کے ہمراہ پیروچک میں متنازعہ اراضی کی کاروائی کیلئے گئے تو اسی دوران ایک گروپ جن میں مقصود احمد ڈوگر’عاصم مقصود’اعظم مقصود’تصور خاں’ مبارک’ عرفان ’گوگا اور دس نامعلوم نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں دوسرے گروپ جن میں سعید سرور’حافظ نویدسرور’ محمداشرف’ سیف علی’حسن’اعجاز عرف ججی بلا اور دس نامعلوم نے فائرنگ کرنا شروع کردی دونوں فریقین کو کافی سمجھانے کے باوجود فائرنگ کرنے سے باز نہ آئے اور ایک دوسرے کو جان سے ماردینے کی خاطر فائرنگ کرتے رہے جس سے ایک میسی ٹریکٹر کو فائرلگا اور ایک راہگیر محمد آصف جو کھیتوں میں مویشیوں کیلئے چارہ کاٹ رہاتھافائرنگ سے شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں