اوچھے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل نہیں ہونگی:مونس

 اوچھے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل نہیں ہونگی:مونس

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، سابق وفاقی وزیر چودھر ی مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں عمرایوب۔۔۔

 راجہ بشارت، احمد چٹھہ کی گرفتاری جیسی گھٹیا حرکت کی شدید الفا ظ میں مذت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل نہیں ہوں گی،مینڈیٹ چورحکمران نے پی ٹی آئی کی قیادت اورکارکنوں پرجتنے مظالم کیے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہاکہ فارم47والے مینڈیٹ چورحکمران اپنے دل ودماغ سے یہ بات نکال دیں کہ وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے مائنس کیاجاسکتاہے ، آج بھی پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے اوریہی مسلط کیے گئے حکمرانوں کاسب سے بڑا روگ ہے چوہدری مونس الٰہی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت آج بھی برقرارہے اورانشا اﷲ جب بھی نئے انتخابات ہوں گے چوروں کاٹولہ سابقہ الیکشن کوبھول جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں