کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں:شیخ اقبال

کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں:شیخ اقبال

پھالیہ (نامہ نگار )محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام پاہڑیانوالی میں گندم کی بہتر نگہداشت کے حوالے سے میگا فارمر گیدرنگ کا انعقاد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال اور دیگر زراعت افسران نے گندم کے پیداواری عوامل پر روشنی ڈالی۔۔۔

 محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام گندم کی منافع بخش کاشت اور بہتر نگہداشت کے حوالے سے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے پاہڑیانوالی میں میگا فارمر گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاشتکار حضرات اپنی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے محکمہ زراعت توسیع کی سفارشات پر عمل پیرا ہوں تا کہ امسال زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کا حصول ممکن ہو سکے اور کسانوں کے معاشی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہو سکیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد افضل اور زراعت آفیسر قمر عباس نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے گندم کی فصل کے پیداواری عوامل پر روشنی ڈالی اور کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ زرعی توسیع کارکن مکمل طور پر کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے فیلڈ میں سرگرم ہیں اور فصل کے ہر مرحلے پر رہنمائی یقینی بنائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں