ڈسکہ:بھٹہ مالکان کیجانب سے آلودگی کا سلسلہ جاری
ڈسکہ (نامہ نگار )ڈسکہ و گردو نواح میں بھٹہ خشت مالکان کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، ماحول کو آلودہ کر نے کا سلسلہ جاری ،عوام گلے بخار ناک کی بیماریوں میں مبتلا، انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔
ڈسکہ کے نواحی علاقوں گلوٹیاں کلاں ،دھامونکے ،جیسروالہ ،منڈیکی ،پیرو چک،ستراہ ،رام رائیاں میں واقع بھٹہ خشت مالکان حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے سموگ میں اضافے کا سبب بننے لگے ہیں۔ بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں ماحول کو مزید آلودہ کر رہا ہے اور شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن رہا ہے ۔ ڈسکہ کی تحصیل انتظامیہ اس سنگین صورتحال پر خاموش تماشائی کا کر دار ادا کر رہی ہے ۔ ماحول میں مسلسل بڑھتی ہوئی آلودگی اور سموگ کے باعث شہری شدید پریشان ہیں اور زہریلے دھویں کے اخراج کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔