ڈی سی کالونی سوسائٹی میں مالی بحران ، 11ممبرز مستعفی
راہوالی (نامہ نگار)ڈی سی کالونی سوسائٹی میں مالی بحران کی وجہ سے برسر اقتدار گروپ میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ۔۔۔
انتظامی کمیٹی کے 11 ایگزیکٹو ممبرز نے سوسائٹی کے صدر حاجی امجد سلیم بٹ کو استعفے پیش کرد ئیے ۔صدر سوسائٹی اور سیکرٹری کے درمیان اختلافات کی وجہ سے محاذ آرائی شروع ہو ئی ، ایک دوسرے کیخلاف سنگین الزامات عائد کئے جا رہے ، درجنوں درخواستوں کی وجہ سے معاملات خراب ہوگئے ۔ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کے بار بار سمجھانے کے باوجود کسی فریق نے ان کی بات نہ سنی جس پر رجسٹرار نے سخت نوٹس لے لیا۔ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے صدر اور سیکرٹری سمیت انتظامی کمیٹی کے تمام ممبر ز کو شوکاز نوٹس دینے کے بعد ضابطہ 48کے تحت کاروائی شروع کرتے ہوئے 11دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔