اندھے قتل کا معمہ حل، ملزمہ محبوبہ،خاوند قاتل نکلے
کامونکے (تحصیل رپورٹر )اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا ، پولیس نے قتل میں ملوث محبوبہ سمیت 3 ملزموں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ 13نومبر کی شام ٹبہ محمد نگر سیم نالہ میں مچھلی کا شکار کرنے والے لڑکوں کو4 پلاسٹک کے شاپنگ بیگ ملے جن میں28سالہ نوجوان ندیم بھٹی سکنہ بورا وہاڑی کی لاش کا سر ا لگ اور باقی جسم کے ٹکرے تھے ۔بروقت شناخت نہ ہونے کی وجہ سے صدر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس کی تفتیش رانا محفوظ نے ساتھی آفیسرز رانا فیضی اور رانا مدثر کیساتھ سائنسی بنیادوں پر کرکے ندیم کے قتل میں ملوث اُسکی محبوبہ ٹبہ محمد نگر کی سحر اُسکے والد سکندر قصاب اور خاوند مریدکے کے احسان کو حراست میں لے لیا ۔تفتیش کے دوران سحر نے انکشاف کیا کہ ندیم کامونکے میں نٹ بولٹ بنانے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا جس سے دوستی ہوگئی ،ندیم کے پاس اُنکی نازیبا ویڈیوز تھیں جبکہ آٹھ ماہ قبل سحر کی شادی احسان سے ہوگئی اور مقتول نے کہیں اور شادی کرلی لیکن اس کے باوجود مقتول ندیم ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتا اور سحر کور ابطہ کرنے پر مجبور کرتا جس کا لڑکی کے خاوند احسان کو علم ہوگیا جس کے بعد لڑکی کے ذریعے اُسکے والد سکندر قصاب اور خاوند احسان نے مقتول کو 10نومبر کو اسلام آباد سے کامونکے بلایا اور دو دن تشدد کے بعد چھری اور کسی کی مدد سے قتل کرکے سیم نالہ میں پھینک دیا۔