سیالکوٹ:کم از کم یومیہ اجرت قانون پر عمل درآمد کی مہم
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب نے صنعتی و تجارتی اداروں ، کارخانوں، بھٹہ خشت، تمام پرائیویٹ ہسپتالوں اور ۔۔۔
پرائیویٹ سکولوں میں ملازمین کی یکم جولائی 2024 سے مقرر کردہ آٹھ گھنٹوں کی کم از کم یومیہ اجرت 1423 جبکہ 26 دنوں کی اجرت مبلغ 37000 روپے پر عمل درآمد کیلئے خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ اس مہم کی نگرانی سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب نعیم غوث، ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب سیدہ کلثوم حئی کر رہی ہیں جبکہ گوجرانوالہ ایسٹ ڈویژن میں ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر محمد نوید سرور قریشی تمام اضلاع میں خود دورے کرکے اسے کامیاب بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ سیالکوٹ میں خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف کا رروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اور انہیں نوٹس دینے کے ساتھ ساتھ ان کے چالان بھی متعلقہ عدالتوں میں بھجوائے جار ہے ہیں ۔ اس سلسلے میں نوید سرور قریشی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر سیالکوٹ محمد طیب ورک کے ہمراہ صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت اکرام الحق سے ملاقات کی اوران سے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر صدر چیمبر نے انہیں اجرت کے اس قانون پر عمل درآمد کروانے کے لئے اپنے تمام ممبران کو تحریری طور پر آگاہ کرنے اور اپنے اس معیار پر اترنے والے اپنے ملازمین کو اجرت دینے کی توجہ دلانے کا یقین دلایا۔