80 فیصد پانی کی بچت کا منصوبہ ادھورا،فائل بند

80 فیصد پانی کی بچت کا منصوبہ ادھورا،فائل بند

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میں پانی کی80 فیصد بچت اور بہترین نتائج کیلئے ڈرپ ایریگیشن سسٹم پر عمل درآمد نہ ہو سکا،منصوبہ سیاست کی نذر ہو گیا۔۔۔

ضلعی انتظامیہ ،پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ،واسا ،میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کے باعث منصوبے کی فائل بندکردی گئی۔ گزشتہ دور حکومت میں جدید ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی سے روشناس ہارٹی کلچرز ماہرین اور دیگرافسروں پرمشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی جنہوں نے منصوبے پرباقاعدہ کام توشروع کردیالیکن بعد ازاں اسے ادھورا چھوڑ دیاگیا ۔شہر میں فیکٹریوں،کارخانوں ،سروس سٹیشنز اور گھروں میں استعمال ہونے والے پانی کے استعمال کو کم کرنے کیلئے پانی کی بچت کیلئے پلان بنایاگیا تھا اسکے علاوہ پھولوں کی نشوونما اور پیداوار کے دوران استعمال ہونے والے پانی کے کم استعمال کیلئے بھی ڈرپ ایریگیشن سسٹم متعارف کروانے کیلئے کام شروع کیا گیا تھا لیکن حکومتی اداروں کی غفلت اورعدم توجہی کے باعث اس منصوبے پرکام شروع نہ ہوسکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں