منڈی بہائو الدین :وزیراعلیٰ سکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم
منڈی بہائو الدین (نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع منڈی بہائوالدین کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ سکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم تھے جبکہ ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈویژن ڈاکٹر عرفان وڑائچ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ممتاز بیگ، ڈی او انڈسٹریز رانا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان وڑائچ نے بتایا کہ گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت ضلع منڈی بہا ئو الدین سے 20ہزار 666درخواستیں موصول ہوئیں، جن پر بذریعہ آن لائن شفاف قرعہ اندازی سے 160خوش نصیبوں کو کامیاب قرار دیا گیا جن میں ٹریکٹرز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔