خواتین پر تشددکیخلاف کاوشیں جامعہ گجرات میں سیمینار

  خواتین پر تشددکیخلاف کاوشیں جامعہ گجرات میں سیمینار

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )جامعہ گجرات کے شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتما م ایک روزہ سیمینارخواتین پر تشددکیخلاف اجتماعی کاوشیں کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔

سیمینار کا مقصد طلبہ میں خواتین پر تشدد کے خلاف معاشرتی و سماجی آگاہی کو فروغ دیتے ہوئے خواتین کے حقوق کا تحفظ اورخواتین کے تحفظ کے لیے بنائے جانے والے قوانین کا ادراک تھا۔ مہمان خصوصی سپرنٹنڈنٹ پولیس گجرات محمد ریاض تھے ۔ مہمانان اعزاز میں ڈی ایس پی کاؤنٹر ٹیررا زم ضیغم ثنا ، SPPOغازی آصف و دیگر شامل تھے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد ریاض نے کہا کہ خواتین پر تشدد سے معاشرہ عدم توازن کا شکار ہوتا ہے ، سماجی سطح پر مثبت اقدار کا فروغ تشدد کے خاتمہ میں معاون ہے ،خواتین پر تشدد اور ان کی حق تلفی دنیا بھر کا عمومی مسئلہ ہے ، خواتین مختلف شعبہ ہائے زندگی میں عملی سطح پر اپنی حیثیت کو منوا کر تشدد و خوف سے نجات حاصل کر سکتی ہیں، پاکستان میں عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصو صی طور پر قوانین متعارف کروائے گئے ہیں۔ ضیغم ثنا نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ سماج، معاشرہ اور ریاست کی اوّلیں ذمہ داری ہے ۔ جسمانی و نفسیاتی تشدد بیمار ذہن کی علامات ہیں۔ ڈاکٹر محمد شعیب نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ سوشیالوجی نے خواتین کی بااختیاری کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر 16 روزہ تقریبات کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں