سپیشل بچے معاشرے کا قابل فخراثاثہ ہیں:ثانیہ عاشق

 سپیشل بچے معاشرے کا قابل فخراثاثہ ہیں:ثانیہ عاشق

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجو کیشن ثانیہ عاشق کاکہنا ہے کہ سپیشل بچے معاشرے کا قیمتی اور قابل فخراثاثہ ہیں۔۔۔

اساتذہ، والدین اور دیگر شعبہ ہاے زندگی کے سرکردہ افراد کی خصوصی توجہ ، محبت ،پیارسے خصوصی بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت کرکے انہیں معاشرے کا ذمہ دار اور فعال شہری بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سکول ،گورنمنٹ سلولر نرزسنٹر حافظ آباد اور گورنمنٹ صفیہ رمضان سپیشل سکول پنڈی بھٹیاں کے دور ہ کے موقع پر کیا۔ سابق وفاقی وزیر کوآرڈنیٹر چیف منسٹر برائے پاپولیشن ویلفیئر سائرہ افضل تارڑ ، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق، ایم پی اے میاں شاہد حسین بھٹی ، پرنسپل راحیلہ نسرین ، پرنسپل نبیلہ شاہین سمیت دیگر افسر ن بھی ہمراہ تھے ۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل سکولوں کے دورہ کے موقع پر مختلف کلاس رومز ،خصوصی بچوں کے لیے سکول وین ا ور دیگر شعبہ جات کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مجموعی تعلیمی صورتحال ، خصوصی بچوں کو دستیاب درس و تدریس اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ثانیہ عاشق نے کلاس رومز کے دورہ کے موقع پر خصوصی بچوں سے پیار، محبت اور شفقت کا اظہار کر تے ہوئے انکی تعلیمی استعدادکار صلاحیتوں کو خو ب سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں