پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ریونیوحلقہ میں چیکنگ کے پابند
وزیر آباد (نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ریونیوحلقہ میں ہی چیکنگ کر سکیں گے محمد رب نواز چدھڑ، مجسٹریٹس دوسرے حلقہ میں مداخلت نہیں کریں اسسٹنٹ کمشنر وزیر نے مراسلہ جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے انکی متعلقہ یونین کونسلز میں لگا دی ہیں اب کوئی مجسٹریٹ دوسرے علاقہ میں مداخلت نہیں کرے گا صرف اپنے مقرر کردہ حلقہ میں ڈیوٹی دے گا،انہوں نے عمیر دلدار چیف آفیسر کو میونسپل کمیٹی وزیرآباد،گلریز افضل وڑائچ چیف آفیسرکو میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ،محترمہ سمیرا چیف آفیسرکو میونسپل کمیٹی گکھڑ،عظمت حسین ڈھلو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو علی پور چٹھہ یوسی 22/26/27 رسول نگر حضرت کیلیانوالہ پنڈوری کلاں،محمد نعیم سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو وزیرآباد یو سی،/8/9, منظور آباد،بھروکی چیمہ،تحصیلدار ہمایوں خالد کو یو سی 3/4 گھکامیتر،دھونکل، مظہرجاوید بھٹی اے ڈی ایل جی وزیرآباد کو یوسی 11/12،منصور والی،ککہ کولو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا سلیم کو یو سی 5/6،جوڑا،نت کلاں،نائب تحصیلدار پرویز اقبال کویونین کونسل 1/2/21،ونجووالی،سوہدرہ،جامکے چٹھہ،نائب تحصیلدار الطاف حسین کو یو سی 17/23/24،ہردوسہارن، نوئیں والا،جھٹاں والی ،نائب تحصیلدار امیر حمزہ کویوسی 15/16/18،کیلاسکے ، بھوماں باٹھ، ہردوورپال، نائب تحصیلدار رضوان احمد کویوسی 7/13/14،کوٹ عنائیت خان،لدھیوالا چیمہ،بینکہ چیمہ اورنائب تحصیلدارساجدحسین کو یوسی 19/20،احمد نگر،دلاور چیمہ،کو ان حلقوں میں ہی اپنے فرائض منصبی انجام دینے کی ہدایات دی ہیں۔