کشمیر ، فلسطین میں انسانی حقوق پامال ہو رہے :بابر علاؤالدین

کشمیر ، فلسطین میں انسانی حقوق پامال ہو رہے :بابر علاؤالدین

وزیرآباد (نامہ نگار)انسانی حقوق کا تحفظ ہر مہذب معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس دن کا مقصد انسانی وقار، مساوات اور انصاف کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔

 کشمیر اور فلسطین جیسے خطے عالمی ضمیر کیلئے سوالیہ نشان ہیں، جہاں دہائیوں سے بنیادی انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور چیئرمین چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایویلوایشن، فیڈبیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)بابر علاؤالدین نے وزیرآباد میں بنیادی انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مظلوم قوموں کے حق میں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، خاص طور پر کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے کردار پر تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زبانی دعوؤں کے بجائے عملی میدان میں مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے کہا کہ طاقتور ممالک اپنے مفادات کی خاطر غریب ممالک کی معیشت کو تباہ کر کے انہیں بھوک اور افلاس میں مبتلا کر رہے ہیں جو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے مترادف ہے ۔ وفد میں افتخار بٹ ،نجیب اللہ ملک ، نعیم قیصر نجمی،صابر بٹ، سیف اللہ بٹ،صوفی اشرف نثار،شہباز بخاری، رانا عبدالرشید،سید ضمیر کاظمی اور دیگر شامل تھے ۔ انہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور پنجاب حکومت کی موجودہ کوششوں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر بات کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں