وزیر آ باد :ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کیس میں ملزم بری
وزیرآباد(نامہ نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے تیز رفتار کوسٹر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزموں کو بری کر دیا۔
تقریباً ساڑھے تین سال قبل سیالکوٹ اوور ہیڈ برج کے قریب کوسٹر نے محمد آصف کو کچل دیا تھا ،محمد آصف کے ماموں کی مدعیت میں پولیس تھانہ سٹی میں علی رضا اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت میں کیس چلتا رہا ،ملزموں کی طرف سے عمران عصمت چودھری ایڈووکیٹ نے پیروی کی ، جوڈیشل مجسٹریٹ فضل الٰہی نول نے ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔