تھیلے سیمیا، ہومو فیلیا اور بلڈ کینسرکے مریضوں کیلئے خون کے عطیات
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد میں سندس فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔۔۔
جس میں وکلا نے تھیلیسیما، ہومو فیلیا اور بلڈ کینسرکے شکار بچوں کے لیے 46 خون کی بوتلیں اور ایک لاکھ 45 ہزار 2سو پچاس روپے کے عطیات جمع کیے ۔اس موقع پر سابق ضلع ناظم کرنل(ر)علی احمد اعوان نے کیمپ کا دورہ کیا،خون اور رقم کے عطیات دینے والے وکلا کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ اس دنیا میں سب سے بہترین عمل کسی کی جان بچانے کی کوشش کر نا ہے اور خون کے عطیات دینے سے مختلف بیماریوں سے لاحق ہزاروں مریضوں کی جان بچائی جا سکتی ہے ۔