سمبڑیال:ٹینری زون میں غیر متعلقہ افراد الاٹ پلاٹ منسوخ کرنیکا مطالبہ
سمبڑیال (نامہ نگار )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے ممبر شفیق طاہر مغل نے کہا ہے کہ چیمبر کے صدر اکرام الحق کا ٹینری زون میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کرنے کیلئے متحرک ہونا ہمارے موقف کی جیت ہے۔۔۔
اس لئے تمام متا ثرین ٹینری زون صدر چیمبر کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کرائیں تاکہ عملی طور پر زون میں ٹینریاں تعمیر ہو سکیں اور ٹینری زون باضابطہ آپریشنل ہو سکے ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا شروع سے موقف رہا ہے اس ٹینری زون کو آپریشنل ہونا چا ہیے ۔انہوں نے کہا کہ صرف چمڑے کا کاروبار کرنے والوں کو ہی پلاٹس کی الاٹمنٹ کی جائے ،غیر متعلقہ افراد کو الاٹ پلاٹ منسوخ کئے جائیں ۔