تتلے عالی:شادی کی تقریب میں فائرنگ ،2 افراد گرفتار
تتلے عالی(نامہ نگار)شادی کی تقریب میں اسلحہ کی نمائش اور ہوئی فائرنگ پر دولہا سمیت6 افراد کیخلاف مقدمہ درج،دوملزم کلاشنکوفوں سمیت گرفتار ،دیگر فرار ہو گئے ۔
تتلے عالی پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں چلیکی میں محمد عظیم گجر کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر غلام مرتضیٰ سکنہ چلیکی،عمیر سکنہ خان مسلمان کو کلاشنکوفوں سمیت قابو کرلیا،دیگر ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔