ناجائز منافع خوری پر دسمبر میں ایک کروڑ 10 روپے سے زائد جرمانہ

ناجائز منافع خوری پر دسمبر میں ایک  کروڑ 10 روپے سے زائد جرمانہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ و وزیر آباد کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیر آباد نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے یکم دسمبر سے اب تک ناجائز منافع خوروں کیخلاف 40 ہزار 473 کارروائیاں کی گئیں، 1580 خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 10 لاکھ 75 ہزار 900 روپے سے زائد کے جرمانے عائد، 1625 افراد گرفتاراور 859 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 779 افراد کو تنبیہ بھی جاری کرتے ریٹ لسٹ نمایا ں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں