مینڈیٹ چور راج میں جان سستی ، اشیا مہنگی :مونس

مینڈیٹ چور راج میں جان سستی ، اشیا مہنگی :مونس

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ مینڈیٹ چورراج میں پاکستان میں گیس 840فیصد مہنگی۔۔۔

بجلی 110فیصد مہنگی،فیول90فیصد پلس مہنگاجبکہ روپے کی قدرمیں مزید43فیصد کمی ہوئی ہے ، تحریک انصاف کے دورحکومت میں مہنگائی کی شرح9فیصد سے کم اور اب 23فیصد سے بھی تجاوزکرچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ چورراج میں صرف جان سستی جبکہ دیگرتمام اشیائے ضروریہ مہنگی ہوچکی ہیں۔ مونس الٰہی کاکہناتھاکہ عمران خان ایک ملک گیر پارٹی کے سربراہ اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں،ان پرجعلی مقدمات درج کئے جارہے ہیں مگریاد رکھیں کہ عنقریب مینڈیٹ چوروں کاخاتمہ ہوجائے گا، مونس الٰہی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں اور دونوں کو مائنس کرنے کیلئے جبر اور ظلم کا ہر طرح کا ہتھکنڈا آزمایا جا چکا ہے ، انہوں نے کہاکہ طاقت کے نشے میں چور حکمران جتنے مرضی چوکے چھکے مار لیں عوام بہت جلد ان کا کڑا محاسبہ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں