پی ٹی آ ئی کا جھوٹا پروپیگنڈاایکسپوز ہو چکا:نو شین افتخار

 پی ٹی آ ئی کا جھوٹا پروپیگنڈاایکسپوز ہو چکا:نو شین افتخار

ڈسکہ(نامہ نگار )ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن نوشین افتخار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈاایکسپوز ہو چکا ۔۔۔

 کبھی ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں میں کبھی در جنوں میں کسی کا آپس میں بیان ہی نہیں ملتا، عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہو نگے ۔ تحریک انصاف ناکام بغاوت کے بعدفیک ویڈیوز کا سہارا لے رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا پروپیگنڈا سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے ، پی ٹی آئی میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی، یہ ملک کو نقصان پہنچانے میں لگی ہوئی ہے اور ملک کی نہیں صرف ایک فسادی شخص کی بات کرتی ہے ،اب وقت ہے کہ پاکستان کو در پیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کا دفاع کر رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے قومی پالیسی تشکیل دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو چا ہیے کہ وہ مذاکرات کی ٹیبل پر آئے اور ملکی مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں