ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ جاری
ڈسکہ(نامہ نگار ) ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ جاری،جسٹس لائرز فورم نے پروفیشنل گروپ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔۔۔
جسٹس لائرز فورم کے رہنما رانا عرفان علی ایڈووکیٹ ،میاں وقاص اسلم ایڈووکیٹ صدر اور اسد رؤف مغل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری نے ڈسکہ بار الیکشن سال26-2025 کیلئے پروفیشنل گروپ کے امیدواران اظہر نذیر دھاریوال ایڈووکیٹ (امیدوار برائے صدر) اور رانا عبدالرحیم ایڈووکیٹ (امیدوار برائے جنرل سیکرٹری) کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی جسٹس لائرز فورم بار کی فلاح کے لیے سیاسی و سماجی میدان میں الائنس کے ساتھ پروفیشنل گروپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہے گا ۔