تھانوں میں سفارشی کلچر ،کرپشن شہریوں کیلئے وبال جان

تھانوں میں سفارشی کلچر ،کرپشن شہریوں کیلئے وبال جان

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ پولیس میں سفارشی کلچر اور کرپشن شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ۔ سیالکوٹ پولیس میں بڑھتے ہوئے سفارشی کلچر اور تھانوں میں کرپشن نے عوام کے لیے سنگین مسائل پیدا کر دئیے ۔

 تھانوں میں میرٹ کے برعکس سفارشی ایس ایچ اوز تعینات ہیں اور اہم عہدوں پر سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر تقرریاں کی جا رہی ہیں۔ ضلع بھر میں اکثر تھانوں میں میرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایس ایچ او تعینات کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے تھانوں میں شہریوں کااستحصال ہورہاہے اور عوام کا سٹیک داؤ پر لگا ہوا ہے ۔عوامی شکایات کے مطابق تھانوں میں کوئی بھی کام رشوت کے بغیر ممکن نہیں رہا۔ غریب اور بے سہارا افراد انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ بااثر افراد اپنے مسائل سفارش اور رشوت کے ذریعے حل کرا لیتے ہیں۔شہر یوں کا کہنا ہے کہ ہمیں معمولی کیسز میں بھی سفارش یا رشوت کا سہارا لینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انصاف عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے ۔ شہری نے الزام عائد کیا کہ مقدمہ میں مقامی ایس ایچ او نے ہراساں کر کے مجھ سے دو لاکھ روپے رشوت طلب کی ڈیڑھ لاکھ روپے ایڈوانس لے کر بھی قصور وار کر کے ضمانت خارج کروادی ،ثبوت کسی بھی مناسب فورم پر دینے کو تیار ہوں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ میرٹ کو نظر اندا ز کرنے والے آفیسر ز کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانوں میں فرض شناس او رایماندار ایس ایچ اوز تعینات کئے جائیں تاکہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں