غلط علاج کرنے والوں ڈاکٹر زکیخلاف آواز اٹھائینگے :وکلا

غلط علاج کرنے والوں ڈاکٹر زکیخلاف آواز اٹھائینگے :وکلا

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)نوجوان ممبر گجرات بار مرزا شعیب احمد جرال ایڈووکیٹ کی ہلاکت کے ذمہ دار عزیر بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹر ز ہیں جن کی غفلت ، لاپروا ئی ، غلط علاج معالجہ اور انتہائی غیر مناسب رویہ ہے ۔

 احتجاجاً صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات رخسار احمد چودھری ایڈووکیٹ ، سابق صدر گجرات بار طاہر صادق بٹ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری گجرات بار رضوان حسین ایڈووکیٹ اور سابق صدر گجرات بار محمد حنیف راجہ ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو ۔ صدر ڈسٹر کٹ بار نے کہاکہ ڈاکٹر مسیحا ہوتے ہیں قاتل نہیں لیکن عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹر زنے غلط علاج سے ثابت کیا ہے کہ یہ مسیحانہیں قیمتی انسانی جانوں کے قاتل ہے ، عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مسیحا کی شکل میں بہت بڑا مافیا بیٹھا ہوا ہے جو ہڑتالوں کے نام پر بلیک میل کرتے ہیں ۔عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں موجود ظالم ڈاکٹروں کا خاتمہ کرینگے ،گجرات کی عوام کو بھی بھر پور آگاہی دی جائے گی، غلط علاج کرنے والوں کے خلاف ہم آواز اٹھائینگے ،قانون کے ذریعے ان کا راستہ روکیں گے ،ڈاکٹر ز کی ہڑتال کے جواب میں صدر گجرات بار نے کہاکہ عزیز بھٹی ہسپتال کے ڈاکٹر ز سرکاری ملازم ہے اگر یہ ہڑتال کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی سرکاری نوکریاں چھوڑیں ، ہڑتال غیر سرکاری ادارے کرسکتے ہیں سرکاری ادارے نہیں اگر یہ ہڑتال کرینگے تو ڈپٹی کمشنر اور قانون موجود ہے پھر ہم قانون کے مطابق وہی کرینگے جو اِن کے خلاف کارروائی بنتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ کیلئے ہم عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹر ز کو کسی کے قاتل نہیں بننے دینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں