ڈسکہ:برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے اضافہ
ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ اورگردو نواح میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے اضافہ ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت 403 روپے سے بڑھا کر 417 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، زندہ برائلر کی قیمت بھی 10 روپے فی کلو بڑھ گئی۔انڈوں کی قیمت میں بھی کمی نہ آ سکی، فارمی انڈے 324 روپے درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیاں اور پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے ، ٹماٹر 5 روپے مہنگے کر کے 170 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 220 روپے فروخت ہو رہے ہیں، لیموں 5 روپے ، آلو 2 روپے مہنگے کر دیئے گئے ، میتھی کی سرکاری قیمت 45 روپے مقرر، مارکیٹ میں 80 روپے کلو بیچی جا رہی ہے ، انار بدانہ 30 روپے مہنگا کر دیا گیا، سرکاری قیمت 580 روپے ، مارکیٹ میں 900 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔پھلوں میں سیب 240 کے بجائے 320، امرود 120 کے بجائے 160 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں ۔