گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا الیکشن 13 جنوری کو ہوگا
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر ) گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن الیکشن کا شیڈول جاری ، کاغذات نامزدگی 20دسمبر،اعتراضات کاغذات نامزدگی 23دسمبر ۔
، کاغذات نامزدگی واپسی 26دسمبر جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 30دسمبر کو آویزاں کی جائیگی ۔ پولنگ کا عمل 13جنوری کو صبح11بجے شروع ہوگا ۔الیکشن کمیشن گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن سید محمود عابد ایڈووکیٹ کی جانب شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔جاری شیڈول کے مطابق صرف ٹیکس بار کے ووٹرز ہی مکمل پینل کی صورت میں کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں ۔