مینڈیٹ چور حکمرانوں نے فسطائیت کی نئی تاریخ رقم کر دی :امان اللہ گھمان
ڈسکہ (نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما چودھری امان اﷲ گھمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ حق و سچ کی فتح ہوگی۔
، عمران خان ملک اور قوم کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں انکے پر عزم کارکن اپنے محبوب قائد کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے ، جھوٹے مقدمات اور بغض عمران کی آڑ میں مینڈیٹ چور حکمرانوں نے ظلم و فسطائیت کی نئی تاریخ رقم کی ہے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والے پی ٹی آئی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جب بھی انتخابات ہونگے مینڈیٹ چوروں کے اقتدار کا آخری دن ثابت ہوگا۔ امان اﷲ گھمان نے کہا کہ ملک میں غیر اعلانیہ انٹرنیٹ بندش کے پیچھے بھی یہی مینڈیٹ چور حکمران ہیں جن کے نمائندے قومی اسمبلی میں اپنی نااہلی مان رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے ہاتھوں سے اربوں ڈالر کی آئی ٹی انڈسٹری کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔